ہوٹل پر کام کرنے والے کمسن لڑکے سے مبینہ زیادتی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ سنانواں کے علاقے موضع پتی سلطان محمود میں ہوٹل پر کام کرنے والے کمسن لڑکے سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔۔۔
، پولیس نے متاثرہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ایف آئی آر کے مطابق محمد حفیظ کے دو بھائی ایک ہوٹل پر کام کرتے ہیں، ہوٹل کے مالک سعید عرف پپو نے اس کے ایک بھائی کو فریج صاف کرنے کے بہانے کمرے میں لے جاکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments