تین وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال مویشی سے محروم

تین وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال مویشی سے محروم

موٹرسائیکل، پنکھے ، بجلی کی وائرنگ، چٹائیاں اور بکری چوری، مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں چوری کی 3 وارداتوں کے دوران موٹرسائیکل، گھر سے پنکھے ، بجلی کی وائرنگ، چٹائیاں اور بکری چوری ہوگئی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے چوروں اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ سٹی سرور شہید کے علاقے چوک سرور شہید، چک نمبر 571 ٹی ڈی اے میں پیش آیا۔ شہزاد ریاض نے پولیس کو بتایا کہ اس کی گلی میں کھڑی ہنڈا سی ڈی 70 موٹرسائیکل، مالیتی ایک لاکھ 60 ہزار روپے چوری ہوگئی۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے موضع پرہاڑ شرقی میں امجد حسین کے گھر کو چوروں نے نشانہ بنایا۔ چور مین گیٹ کا تالا توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور کمروں کے تالے توڑنے کے بعد صحن میں نصب بجلی کی تار، 30 چھت والے پنکھے ، 2 مبل پنکھے ، 4 چٹائیاں اور دیواروں میں لگی بجلی کی وائرنگ چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے میں سید اشک حسین کی 50 ہزار روپے مالیت کی سفید بکری چوری ہوگئی۔ مدعی کے مطابق بکری گھر کے باہر رقبے میں گھاس چر رہی تھی۔پولیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے چوروں اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...