کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہوئی،25ہزار سکول انٹرنز کا مستقبل تاریک

کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہوئی،25ہزار سکول انٹرنز کا مستقبل تاریک

ایس ٹی آئیز کا کنٹریکٹ گرما تعطیلات سے قبل 22مئی کو ختم ہوگیا تھا،نیا تعلیمی سال شروع ہونے کے باوجود اساتذہ کی تاحال دوبارہ تعیناتی یا کنٹریکٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن نہ ہوسکا

 ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں خدمات انجام دینے والے 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز کا مستقبل تاحال غیر یقینی ہے ، نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے باوجود ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہوسکی ذرائع کے مطابق ایس ٹی آئیز کا کنٹریکٹ گرمیوں کی تعطیلات سے قبل 22 مئی کو ختم ہوگیا تھا۔ تعطیلات ختم ہونے کے بعد نیا تعلیمی سال شروع ہوچکا ہے ، تاہم بڑی تعداد میں اساتذہ کو تاحال دوبارہ تعیناتی یا کنٹریکٹ میں توسیع کا انتظار ہے ۔صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کے فوری بعد ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ میں توسیع کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اعلان کے باوجود تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔پنجاب ٹیچرز یونین کے مطابق اساتذہ کی کمی کے باعث سرکاری سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں متاثر ہونے کے ساتھ طلبہ کی انرولمنٹ بھی متاثر ہورہی ہے یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز کے کنٹریکٹ میں فوری توسیع کی جائے ۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سے ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن پر پنجاب حکومت مسئلے کو فوری طور پر حل کرے کنٹریکٹ میں فوری توسیع کرکے ہزاروں اساتذہ کو ذہنی اذیت سے نجات دلائیں۔اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال کے سبب ٹیچنگ جاری رکھ سکتے ہیں نہ ہی اسے ترک کرسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...