سٹی پارک میں ناقص صفائی ،گندگی کے ڈھیر، شہری پریشان
سٹی پارک میں ناقص صفائی ،گندگی کے ڈھیر، شہری پریشانپارک کا ماحول بدبودار، شہریوں کا فوری صفائی اور مستقل انتظامات کا مطالبہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) سٹی پارک میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ، جس سے واک اور سیر کے لیے آنے والے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پارک میں موجود گندگی اور تعفن کے باعث موذی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ، جبکہ بدبودار ماحول شہریوں کے لیے باعث تشویش بن چکا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹی پارک عوام کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے ، تاہم صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث اس کا مقصد متاثر ہورہا ہے ۔ گندگی کے ڈھیروں اور مناسب صفائی نہ ہونے سے پارک کا ماحول مضر صحت بنتا جا رہا ہے ، جس کے باعث واک اور سیر کے لیے آنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی پارک کی فوری صفائی کرائی جائے ، صفائی کے مستقل انتظامات یقینی بنائے جائیں اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا، خوشگوار اور صحت مند ماحول میسر آسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments