ریل بازار کے دکانداروں کی مکمل شٹر ڈاؤن ، مطالبات پیش
ریل بازار کے دکانداروں کی مکمل شٹر ڈاؤن ، مطالبات پیش تزئین و آرائش سے کاروباری سرگرمیاں متاثر،مسائل حل کئے جائیں : تاجر
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ریل بازار کو خوبصورت اور ماڈل بازار بنانے کے اقدامات کے دوران کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے پر تمام دکانداروں نے مشترکہ فیصلے کے تحت مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی۔ تاجروں نے دکانیں بند کرکے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور متعلقہ حکام سے فوری مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ریل بازار کی خوبصورتی اور ترقی کے اقدامات اپنی جگہ، تاہم ان سے کاروبار متاثر اور گاہکوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، جس سے چھوٹے تاجروں کا معاشی نقصان بڑھ رہا ہے ۔ دکانداروں نے مطالبہ کیا کہ انہیں اعتماد میں لے کر عملی اقدامات کیے جائیں، کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹیں دور اور تزئین و آرائش کے منصوبے سے متعلق تحفظات ختم کیے جائیں۔ تاجروں نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments