انتظامی بنیادوں پر صوبہ ملتان کا قیام یقینی بنایا جائے ، تحریک

انتظامی بنیادوں پر صوبہ ملتان کا قیام یقینی بنایا جائے ، تحریک

انتظامی بنیادوں پر صوبہ ملتان کا قیام یقینی بنایا جائے ، تحریکصوبہ ملتان مشترکہ زبانوں والاخطہ ہوگا، لسانی بنیادوں پر صوبے کا مطالبہ مسترد

ملتان (لیڈی رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق جاری بحث کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی سہولت، مسائل کے حل اور بہتر طرز حکمرانی کیلئے نئے صوبوں کے قیام کی آئینی ترمیم منظور کی جائے ۔ تحریک کے مطابق انتظامی بنیادوں پر چھوٹے صوبوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات، بہتر انتظامی خدمات اور فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے ۔تحریک صوبہ ملتان کا کہنا ہے کہ ملتان اپنی قدیم تہذیب، تاریخ، ثقافت اور مذہبی و سیاسی اہمیت کے باعث منفرد شناخت رکھتا ہے ، اس لئے تاریخی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامی بنیادوں پر صوبہ ملتان قائم کیا جائے ۔ تحریک کے مطابق یہ صرف تنظیم کا مطالبہ نہیں بلکہ خطے کے عوام کی آواز ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ تحریک صوبے میں بولی جانے والی تمام زبانوں اور ان کے بولنے والوں کا احترام کرتی ہے اور ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔ ان کے مطابق صوبہ ملتان کسی لسانی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر قائم ہونا چاہیے تاکہ مختلف زبانیں بولنے والے افراد میں اتحاد، محبت اور بھائی چارہ برقرار رہے ۔تحریک کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ بعض مفاد پرست عناصر سیاسی مفادات کیلئے لسانی بنیادوں پر صوبے کا نعرہ لگا کر خطے میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایسے عناصر کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرکے مشائخ، علما، تاجر، وکلا، کسان، مزدور، خواتین، نوجوان، طلبہ، دانشور اور اقلیتی نمائندوں کو متحد کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...