سول ڈیفنس ریزیلینس کور کی ایمرجنسی موبائل وہیکل لانچ
سول ڈیفنس ریزیلینس کور کی ایمرجنسی موبائل وہیکل لانچشہریوں کو طبی امداد، حفاظتی اقدامات، لائف سیونگ ، ہنگامی تربیت فراہم ہوگی
ملتان (وقائع نگار خصوصی) شہر اولیا میں سول ڈیفنس ریزیلینس کور کی ایمرجنسی موبائل وہیکل لانچ کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے سول ڈیفنس ایمرجنسی موبائل وہیکل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس فاطمہ بی بی اور سول ڈیفنس آفیسر محمد فہیم بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ ایمرجنسی ریسپانس وہیکل حفاظتی اقدامات، ہنگامی تیاری اور عوام میں آگاہی کے فروغ کیلئے اہم کاوش ہے ۔ موبائل یونٹ کے ذریعے شہریوں کو ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے ، حفاظتی اقدامات اور عملی مہارتوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی موبائل وہیکل کے ذریعے شہریوں کو طبی امداد، لائف سیونگ تکنیکس اور دیگر حفاظتی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔ پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور کا یہ موبائل یونٹ سیلاب سمیت دیگر ہنگامی حالات میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس فاطمہ بی بی نے کہا کہ شہریوں کو ہنگامی حالات میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کیلئے عملی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایمرجنسی موبائل یونٹ عوام کی دہلیز تک حفاظتی شعور اور ہنگامی تیاری کا پیغام پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل یونٹ کے ذریعے مختلف علاقوں میں شہریوں کو عملی تربیت فراہم کرکے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments