محکمہ سکول ایجوکیشن ، 386 ترقی یافتہ اساتذہ کا ڈیٹا طلب

محکمہ سکول ایجوکیشن ، 386 ترقی یافتہ اساتذہ کا ڈیٹا طلب

محکمہ سکول ایجوکیشن ، 386 ترقی یافتہ اساتذہ کا ڈیٹا طلب گریڈ 18 تا 19 ترقی پانیوالے اساتذہ کی تعیناتی، ایڈجسٹمنٹ اور ٹیگنگ ہوگی

ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گریڈ 18 سے 19 میں ترقی پانے والے 386 اساتذہ اور افسران کی نئی تعیناتیوں اور ایڈجسٹمنٹ کا عمل تیز کردیا۔ اس سلسلے میں تمام ترقی پانے والے اساتذہ اور افسران کا مکمل ڈیٹا 24 گھنٹے کے اندر طلب کرلیا گیا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ستمبر 2026 میں گریڈ 19 میں ترقی پانے والے اساتذہ اور افسران کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔مراسلے کے مطابق ترقی پانے والے اساتذہ کا سینئرٹی نمبر، نام، ضلع، تعلیمی و پیشہ ورانہ قابلیت اور قومی شناختی کارڈ نمبر سمیت دیگر ضروری معلومات ارسال کی جائیں تاکہ سکول انفارمیشن سسٹم (ایس آئی ایس) پورٹل پر ان کی ٹیگنگ کا عمل شروع کیا جاسکے ۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ ڈیٹا کی فراہمی میں تاخیر سے تعیناتی اور ایڈجسٹمنٹ کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے ۔حکام کے مطابق تمام تفصیلات موصول ہونے کے بعد ترقی پانے والے اساتذہ اور افسران کی نئی تعیناتیوں اور سکولوں میں ایڈجسٹمنٹ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ اس کے بعد نئی پوسٹنگ کے باقاعدہ احکامات جاری ہوں گے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مطلوبہ ڈیٹا مقررہ مدت میں مکمل اور درست فراہم کیا جائے تاکہ ترقی پانے والے اساتذہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے میں مزید تاخیر نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...