ڈپٹی کمشنر کا ساؤتھ سٹی ہسپتال کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ساؤتھ سٹی ہسپتال کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ساؤتھ سٹی ہسپتال کا دورہ، سہولتوں کا جائزہبروقت معیاری علاج، صفائی اور بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

ملتان (وقائع نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے ساؤتھ سٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، مریضوں کی دیکھ بھال سمیت دیگر انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ سے طبی خدمات کے معیار اور مریضوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔ ڈاکٹر فیصل سلیم نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ، اس مقصد کیلئے ہسپتالوں کی کارکردگی اور دستیاب سہولیات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی سہولت اور اطمینان کو اولین ترجیح دی جائے اور طبی خدمات کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے انتظامی امور اور مریضوں کیلئے دستیاب سہولیات کو بھی بہتر بنانے پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...