پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، آئس اور اسلحہ برآمد
پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، آئس اور اسلحہ برآمدٹبی وڈاں والے موڑ پر کارروائی، ملزم کے قبضے سے 160 گرام آئس ملی
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا ) پولیس تھانہ صدر نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آئس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر رئیس علی انصر نے مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹبی وڈاں والے موڑ پر کارروائی کی، جہاں موجود زاہد نامی شخص کو قابو کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 30 بور پسٹل معہ دو گولیاں اور 160 گرام آئس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے برآمد شدہ منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزم کے خلاف منشیات اور اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments