مبینہ کرپشن،تعلیمی بورڈ میں ڈپٹی کنٹرولر کے خلاف احتجاج
مبینہ کرپشن،تعلیمی بورڈ میں ڈپٹی کنٹرولر کے خلاف احتجاجایمپلائز ویلفیئر کا اجلاس اور ریلی، کرپشن و بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ
ملتان (خصوصی رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان میں ڈپٹی کنٹرولر امتحانات محمد الیاس صدیقی کے خلاف ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ، جنرل باڈی اجلاس اور ریلی نکالی۔ ملازمین نے مبینہ کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں بورڈ ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ڈپٹی کنٹرولر کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعدازاں ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس بھی کی۔صدر ایسوسی ایشن ملک نثار احمد نے الزام عائد کیا کہ پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے مری کے تفریحی دورے کے دوران بعض غیر حاضر طلبہ کے نام پر مبینہ طور پر مالی معاوضہ وصول کیا گیا، جس کی بعد میں انکوائری ہوئی اور متعلقہ رقم بورڈ میں واپس جمع کرائی گئی۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ کورونا وبا کے دوران 2020 میں ایک طالب علم کو مبینہ طور پر داخلہ فارم جمع کرائے بغیر انٹرمیڈیٹ میں کامیاب قرار دے کر ڈگری جاری کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments