مزید ٹیکسوں سے مشکلات بڑھیں گی، پی پی ایم اے مظفرگڑھ
نئے ٹیکسوں کا نفاذ نامنظور،مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہیگا،عہدیداران
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ضلع مظفر گڑھ میں بھی پاکستان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر ای بی آر کی ٹیکس پالیسیوں کیخلاف ہڑتال کے دوران نجی ہسپتال اور کلینکس بند رہے ۔اس حوالے سے ضلعی عہدیداروں نے ضلعی ہسپتال میں ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر اطہر کلیم،ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری ڈاکٹر سجاد دستی نے کہا ہے کہ ہیلتھ سیکٹر اور پرائیویٹ طبی اداروں پر ظالمانہ ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے ، جن کا ادا کرنا ناممکن ہے ۔ ایف بی آر حکام کی جانب سے طبی عملے اورپرائیویٹ کلینکس کے مالکان کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ رہنماؤں نے اعلان کیا کہ جب تک ایف بی آر اپنے ظالمانہ ٹیکسز واپس نہیں لیتا اور رویے میں بہتری نہیں لائی جاتی، اس وقت تک ضلع بھر میں پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتالوں کی تالا بندی جاری رہے گی۔ حکومت اور متعلقہ حکام فوری مذاکرات کر کے مطالبات تسلیم کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments