لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج

لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود وارڈ نمبر 4 میں 16 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج ۔متاثرہ خاندان کی درخواست پر نامزد ملزم علی قریشی اور دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔۔

درخواست گزار سدریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی والدہ اور 16 سالہ ہمشیرہ (ر) کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ علی قریشی مبینہ طور پر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور میری ہمشیرہ سولہ سالہ (ر) کوزبردستی ساتھ لے گیا۔ملزم نے ایک روز قبل لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی دھمکی دی تھی متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ اور اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لڑکی کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...