کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں محفل مشاعرہ
وہاڑی (خبرنگار)کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کی ادبی تنظیم کامسیٹس لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ منعقد ہوئی۔۔۔
، جس میں لاہور، ملتان، بورے والا، چیچہ وطنی اور وہاڑی سے تعلق رکھنے والے ممتاز شعراء، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ مشاعرے میں لاہور سے شکیل خورشید، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی اور پروفیسر ڈاکٹر رانا دلشاد، بورے والا سے امجد خان تاجوانہ، چیچہ وطنی سے تفسیر عباس بابر، ملتان سے مامون طاہر رانا اور کرامت رخسار جبکہ وہاڑی سے تنویر سیٹھی، الحاج رشید ارشد، عمر دراز کھرل اور ندیم اکبر ندیم نے اپنا منتخب کلام پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ جامعات میں ادبی و ثقافتی سرگرمیاں نوجوانوں میں تخلیقی سوچ، قوت اظہار اور زبان و ادب سے وابستگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments