مہر ارشاد سیال کی خانیوال آمد،مظہر عباس کے انتقال پر اظہار تعزیت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر و سابق رکن قومی اسمبلی مظفرگڑھ مہر ارشاد سیال نے خانیوال آمد کے دوران پٹواری مہر طاہر عباس سیال کے۔۔
چھوٹے بھائی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ کے ماموں مہر مظہر عباس مرحوم کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی۔ مہر ارشاد سیال نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے ۔ اس موقع پر اہلخانہ، عزیز و اقارب اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments