آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچہ زخمی

آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچہ زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر)این ایل سی بائی پاس کے علاقے میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے بچہ زخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔۔

 سیتل ماڑی پولیس کے مطابق ساحل نامی بچہ گھر کے باہر موجود تھا کہ اچانک ایک آوارہ کتے نے اس پر حملہ کردیا اور بازو پر کاٹ کر زخمی کردیا۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ موقع پر جمع ہوگئے اور کتے کو بھگا دیا۔ بعد ازاں بچے کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے ضروری ویکسین لگائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...