موبائل پولیس سٹیشن وین پر شہریوں کو 14 سہولیات دستیاب
ملتان (کرائم رپورٹر)ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موبائل پولیس سٹیشن وین پر شہریوں کو پولیس سے متعلق 14 مختلف اقسام کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ شہری یہاں ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست، آن لائن ای ٹیگنگ، گمشدگی کی رپورٹ، کریمنل ریکارڈ چیکنگ اور کرایہ داروں کے اندراج سمیت مختلف سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔
موبائل پولیس سٹیشن میں گھریلو ملازمین اور دکانوں کے ملازمین کے اندراج، پولیس اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ویریفکیشن کے علاوہ لرنر لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس، لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ ترجمان کے مطابق موبائل پولیس سٹیشن وین کی آمد کا شیڈول سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے ، تاکہ شہری مقررہ مقام اور وقت پر پہنچ کر مختلف خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments