آبادی کے تناسب سے 25صوبے بنائے جائیں، مہر عبدالغفار

آبادی کے تناسب سے 25صوبے بنائے جائیں، مہر عبدالغفار

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ناگزیر، ہر ڈویژن کی سطح پر انتظامی یونٹ بنائیں، گفتگو

میلسی (نامہ نگار)سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی مہر عبدالغفار اور ضلعی امن کمیٹی کے سینئر ممبر محمد جہانگیر ہاشمی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کا قیام ضروری ہے ۔ قیام پاکستان کے وقت ملک کی آبادی تقریباً پانچ کروڑ تھی اور اب بڑھ کر 25 کروڑ ہو چکی ہے ، لیکن صوبوں کی تعداد اب بھی چار ہے ۔ آبادی کے تناسب سے ملک میں 25 صوبے ہونے چاہئیں۔انہوں نے میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام طویل عرصے سے پسماندگی کا شکار ہیں، اس لیے الگ صوبے کا قیام فوری عمل میں لایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ڈویژن کی سطح پر انتظامی یونٹ قائم کرنے سے عوام کو سہولت ملے گی اور ان کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...