ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹراما کیٹیگری میں پہلی پوزیشن
نیشنل ریسکیو چیلنج میں کامیابی، ٹرافی جیت لی،15ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا
سکندرآباد (نامہ نگار) ریسکیو 1122ملتان ڈویژن نے نیشنل ریسکیو چیلنج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیکل ٹراما کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور ٹرافی اپنے نام کر لی۔ لاہور کی اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ میں منعقدہ مقابلے میں پنجاب کے 10 ڈویژنز سمیت ملک بھر سے 15 ٹیموں نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ریسکیو چیلنج کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، فوری ردعمل، ٹیم ورک اور ہنگامی حالات میں امدادی کارروائیوں کی صلاحیتوں کو جانچنا اور بہتر بنانا تھا۔ مقابلے میں ملتان ڈویژن کے ریسکیورز نے بہترین تیاری، مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور میڈیکل ٹراما کیٹیگری میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ملتان ڈاکٹر حسین میاں نے ٹیم کی قیادت کی۔ کامیابی کے بعد منعقدہ تقریب میں انہوں نے سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی جانب سے ٹیم کے شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments