ڈی سی کوٹ ادو کے دورے، سیوریج نظام بہتر بنانے کی ہدایت

ڈی سی کوٹ ادو کے دورے، سیوریج نظام بہتر بنانے کی ہدایت

پرانی مویشی منڈی میں پارک کی تعمیر فوری شروع ،معیار کا خیال رکھا جائے ، جواد حیدر

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد جواد حیدر شاہ نے شہر کے مختلف مقامات کے دورے کیے اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے سیوریج نظام بہتر بنانے اور پرانی مویشی منڈی میں پارک کی تعمیر فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد یوسف اور ایس ڈی او واسا محمد کاشان رانا کے ہمراہ محلہ گامن شاہ ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیوریج اور نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو نکاسیٔ آب کے مسائل سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور سیوریج نظام کو مؤثر بنایا جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پرانی مویشی منڈی کا دورہ کیا، جہاں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے تعمیر کیے جانے والے ٹینک کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو پارک کی تعمیر فوری شروع کرنے اور تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...