خانیوال میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ، تاجروں کی ریلی

خانیوال میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی ، تاجروں کی ریلی

ملکی دفاع، خودمختاری اور سلامتی کے لیے افواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور ملکی دفاع و سلامتی کے لیے افواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تاجر برادری اور ٹریڈ چیمبر کے رہنماؤں نے کلمہ چوک خانیوال میں ریلی نکالی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور ملکی خودمختاری، سرحدوں کے تحفظ اور قومی سلامتی کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ریلی کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں وطن کے دفاع اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور قومی سلامتی کے لیے افواج پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں، جبکہ مضبوط دفاعی نظام ملک میں امن و استحکام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی وقار کا تحفظ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ تاجر برادری ملک میں امن و استحکام کے قیام، قومی اتحاد کے فروغ اور ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام طبقات کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر متحد رہنا چاہیے تاکہ پاکستان ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر آگے بڑھ سکے ۔ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تاجر برادری وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور مضبوط پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...