ایم این اے ملک منیر اقبال چنڑ کا وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ

ایم این اے ملک منیر اقبال  چنڑ کا وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ

بہاولپور (خبر نگار، سٹی رپورٹر) رکن قومی اسمبلی بہاولپور ملک منیر اقبال چنڑ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹر حسنات سے ملاقات کرکے ان پر ہونے والے مبینہ قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔

اس موقع پر ملک منیر اقبال چنڑ نے ڈاکٹر حسنات کو یقین دلایا کہ انہیں انصاف کی فراہمی اور واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ ڈاکٹر حسنات کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...