ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو کے ڈسپنسر پر بدسلوکی کے الزامات
انجمن تاجران کا احتجاج، ایم ایس کی انکوائری اور تنخواہ بند کرنے کی یقین دہانی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کے ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈسپنسر جنید احمد انصاری پر مریضوں اور ان کے لواحقین سے مبینہ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں، جس پر انجمن تاجران نے احتجاج کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے معاملے کی انکوائری اور الزامات درست ثابت ہونے پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کے رہنما چوہدری ضیاء اختر گزشتہ روز اپنے بچے کو ہسپتال لے کر گئے ، جس کے پاؤں پر گرم دودھ گرنے سے وہ متاثر ہوا تھا۔ ان کے مطابق ڈاکٹر نے بچے کا معائنہ کرنے کے بعد ڈسپنسر کو علاج کی ہدایت کی، تاہم مبینہ طور پر ڈسپنسر نے علاج کرنے سے انکار کرتے ہوئے بچے کو نرس کے پاس لے جانے کا کہا۔واقعے پر انجمن تاجران کوٹ ادو نے شدید احتجاج کیا۔ انجمن کے صدر محمد عثمان شیخ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حیدر علی ٹیپو سے رابطہ کرکے معاملے پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ایم ایس ڈاکٹر حیدر علی ٹیپو نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی انکوائری کی جائے گی، جبکہ ڈسپنسر کی تنخواہ بند کرنے اور الزامات ثابت ہونے کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments