بارشی پانی کی نکاسی، واسا ٹیمیں تعطیل کے باوجود متحرک رہیں

بارشی پانی کی نکاسی، واسا ٹیمیں تعطیل کے باوجود متحرک رہیں

شہریوں کی آمدورفت بحال رکھنے کیلئے جدید مشینری اور عملہ بروئے کار لایا گیا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ایم ڈی واسا وہاڑی چوہدری اکرام اللہ کی ہدایات پر علی الصبح ہونے والی بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک رہیں۔ واسا اہلکاروں نے اتوار کی تعطیل کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل تیزی سے مکمل کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا۔تفصیلات کے مطابق واسا وہاڑی کی ٹیموں نے جدید مشینری اور افرادی قوت کی مدد سے جنرل بس اسٹینڈ، کلب روڈ، جناح روڈ، کارخانہ بازار، خانیوال چوک، مدنیہ کالونی چوک، پیپلز کالونی اور لکڑ منڈی سمیت شہر کے اہم مقامات سے بارش کا پانی نکالا، جس سے آمدورفت معمول پر رکھنے میں مدد ملی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ بشیر احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیغم شہزاد فیلڈ میں موجود رہے اور نکاسی آب کے آپریشن سمیت انتظامی امور کی نگرانی کرتے رہے ۔ایم ڈی واسا چوہدری اکرام اللہ کی ہدایات کے مطابق بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے گئے ، جبکہ فیلڈ ٹیمیں شہریوں کو بارش کے بعد پیش آنے والی مشکلات سے بچانے اور نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے کے لیے سرگرم رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...