محکمہ جنگلات پربااثر قبضہ مافیا کو رعایت دینے کے الزامات

محکمہ جنگلات پربااثر قبضہ مافیا کو رعایت دینے کے الزامات

چھوٹے قابضین کی کاشت کردہ گھاس پر ہل چلا دئیے گئے ،بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ

فتح پور جنوبی (نامہ نگار) محکمہ جنگلات نے سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے موضع گھری میں ایک ایکڑ رقبے پر گھاس کاشت کرنے والے افراد کی فصل پر ہل چلا دیے ۔ دوسری جانب عوامی و سماجی حلقوں نے بڑے رقبوں پر مبینہ قبضے کرنے والے بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے افسر رائے مجید پرہار کی نگرانی میں قابضین کے خلاف کارروائی کی گئی۔ عوامی حلقوں کا الزام ہے کہ چھوٹے قابضین کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ، جبکہ بڑے رقبوں پر مبینہ قبضہ کرنے والے بااثر افراد کو رعایت دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے بلاامتیاز آپریشن کیا جائے اور مبینہ بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے ۔دوسری جانب فاریسٹ آفیسر نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی واگزار کرانے پر قبضہ مافیا رشوت خوری کے من گھڑت الزامات لگا رہا ہے ۔ انہوں نے قابضین کو خبردار کیا کہ وہ سرکاری اراضی رضاکارانہ طور پر خالی کر دیں، بصورت دیگر ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...