ایس ایس ٹی اساتذہ کی ترقی کیلئے چار ہفتوں کی آن لائن تربیت

ایس ایس ٹی اساتذہ کی ترقی کیلئے  چار ہفتوں کی آن لائن تربیت

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب میں سیکنڈری سکول ٹیچرز (ایس ایس ٹیز) کی ترقی کے لئے چار ہفتوں پر مشتمل آن لائن تربیتی پروگرام کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔

 اس سلسلے میں پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا)نے ترقی کے اہل اساتذہ سے تربیت میں شرکت کے لئے تحریری رضا مندی یا عدم رضا مندی حاصل کرنے اور ان کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ہدایات پر مرد و خواتین سیکنڈری سکول ٹیچرز، جنرل کیڈر، گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی کے عمل کے سلسلے میں تربیتی پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے ۔ اس مقصد کے لئے صوبے کے دس ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کو رابطہ کاری اور انتظامی امور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔پیکٹا پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر (پروونشل ٹریننگ)محسن طفیل ریحان نے ڈویژنل پیکٹا سربراہان کو مراسلے کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ اضلاع کے پیکٹا دفاتر کے ذریعے ترقی کے اہل اساتذہ سے تربیتی پروگرام میں شرکت کے حوالے سے تحریری رضا مندی یا عدم رضا مندی حاصل کریں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فراہم کردہ مشترکہ گوگل شیٹ میں اساتذہ کے کوائف اور ان کے فیصلے کے مطابق ریکارڈ بروقت اپ ڈیٹ کیا جائے ۔ ڈویژنل پیکٹا سربراہان کو ضلعی دفاتر کے ذریعے اساتذہ سے رابطہ کرنے اور مقررہ مدت کے اندر ڈیٹا کی تکمیل اور درستگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...