انجمن تاجران حسن پروانہ روڈ الیکشن،احتشام الحق بلامقابلہ صدر منتخب
ملتان (لیڈی رپورٹر )انجمن تاجران پل شوالہ حسن پروانہ روڈ کے انتخابات احتشام الحق صدر محمد نعیم جنرل سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔
عہدیداروں کے چناؤ کے لئے بانی و سرپرست اعلی انجمن تاجران پل شوالہ حسن پروانہ روڈطاہر چودھری ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں گروپوں کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر متفقہ طور پر عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا جس کے مطابق صدر احتشام الحق،سینئر نائب صدر محمد سلیم خان،نائب صدور محمد منشاء گیلانی،محمد اسحاق مترا،محمد عارف بٹ جنرل سیکرٹری محمد نعیم،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ساجد قریشی،جوائنٹ سیکرٹری نوید بھٹی،فنانس سیکرٹری محمد عمران،سیکرٹری نشرواشاعت محمد اشرف قریشی،چیئرمین مجلس عاملہ ایاز خان وائس چیئرمین یاسین یامین،ڈپٹی چیئرمین محمد ندیم شامل ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments