انجمن تاجران 22نمبر چونگی کی منتخب قیادت کے اعزاز میں تقریب

انجمن تاجران 22نمبر چونگی کی  منتخب قیادت کے اعزاز میں تقریب

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران 22 نمبر چونگی تا بلال چوک کے انتخابات میں تاجر اتحاد گروپ کی کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل 37 کے صدر جمیل بھٹی کی جانب سے نومنتخب صدر شہباز بھٹی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

 مہمانانِ خصوصی میں پیپلز پارٹی ملتان شہر کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ عمران اور سینئر رہنما شبیر علوی شامل تھے ۔میزبان جمیل بھٹی نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ پر شہباز بھٹی کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ تقریب میں محمد علی نومی بھٹہ، حیدر چوہان اور دیگر تاجر، سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...