وہاڑی روڈ:زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے 2 مزدور زخمی
گھی مل کے قریب حادثہ، فیضان اور محمد سوال کے بازو اور ٹانگ میں فریکچر
ملتان (کرائم رپورٹر)وہاڑی روڈ پر سلطان گھی مل کے قریب زیر تعمیر عمارت کی سامان بردار لفٹ کیبل ٹوٹنے سے نیچے آ گری، جس کے نتیجے میں دو مزدور زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دونوں مزدور سامان لے جانے والی لفٹ میں سوار ہو کر اوپر جا رہے تھے کہ اچانک کیبل ٹوٹ گئی اور لفٹ نیچے آ گری۔حادثے میں 17 سالہ فیضان ولد غلام عباس علی کے بائیں بازو میں فریکچر اور سر پر زخم آئے ، جبکہ 22 سالہ محمد سوال ولد اللہ دتہ کی بائیں ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کنٹرول کو بھی دے دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments