انجمن تاجران عثمان غنی روڈ کے انتخابات اکتوبر میں متوقع

 انجمن تاجران عثمان غنی روڈ  کے انتخابات اکتوبر میں متوقع

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران عثمان غنی روڈ سمیجہ آباد کے انتخابات رواں ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہیں۔

 انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تین تاجر گروپوں نے الیکشن کمیشن کے ارکان عزیز الرحمن انصاری، فیصل چودھر ی اور عرفان علی اکبر انصاری کے پاس رجسٹریشن کی درخواستیں جمع کرا دی ہیں، جبکہ انتخابی فہرستوں کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے ۔حتمی ووٹر لسٹ مرتب ہونے کے بعد باقاعدہ انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ انتخابات میں شاہین گروپ کی جانب سے مرزا محمد ادریس، الخدمت تاجر اتحاد گروپ کی جانب سے سانول خان اور دوست گروپ کی جانب سے چودھری رمضان پپو صدارت کے امیدوار ہوں گے ۔تینوں گروپوں نے انتخابی مہم اور دیگر تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ، جبکہ تاجر برادری بھی انتخابات میں دلچسپی لے رہی ہے ۔ انتخابی فہرستوں کی تکمیل کے بعد ووٹرز کی حتمی تعداد سامنے آئے گی۔، جس کے بعد شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے ، جانچ پڑتال اور پولنگ سمیت دیگر مراحل مکمل کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...