پارٹی پیغام عام کرنے کیلئے نوجوان فعال ہوں،نذیر مغل

پارٹی پیغام عام کرنے کیلئے نوجوان فعال ہوں،نذیر مغل

پیپلزپارٹی شہید بھٹو بانی قائد کے نظریات ،اصولوں پر سختی سے کاربند ہے

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے سٹی صدر ملتان نذیر خان مغل کے اعزاز میں مظفرآباد پل، شیر شاہ روڈ پر استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جس کی میزبانی ملک عقیل حیدر سومرو نے کی۔ تقریب میں علاقہ معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر افراد نے شرکت کی، جبکہ متعدد شرکاء نے پارٹی میں شمولیت اور قیادت کی حمایت کا اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نذیر خان مغل نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نظریات، اصولوں اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں، مزدوروں، کسانوں اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لئے آواز بلند کی اور عوام کو اپنے حقوق کا شعور دیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط بنانے اور اس کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے کارکنوں اور نوجوانوں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ باہمی مشاورت سے علاقے میں تنظیمی سرگرمیاں مؤثر بنائی جائیں گی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کیا جائے گا۔شرکاء نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے پارٹی نمائندے کی آمد کے منتظر تھے ۔ نذیر خان مغل کی آمد سے ان کی امید پوری ہوئی ہے اور وہ پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے رہتے ہوئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔میزبان ملک عقیل حیدر سومرو نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد پارٹی نظریات کا فروغ، سیاسی رابطوں کا استحکام اور علاقہ مکینوں کو متحد کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...