موٹروے پولیس نے 140 کلو مضر صحت گوشت پکڑ لیا

موٹروے پولیس نے 140 کلو مضر صحت گوشت پکڑ لیا

موٹروے پولیس نے 140 کلو مضر صحت گوشت پکڑ لیاایم فائیو پر مشکوک وین کی تلاشی کے دوران گوشت برآمد، غیر محفوظ قرار

ملتان (کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس نے موٹروے ایم فائیو کے سیکٹر ون، بیٹ 23 پر کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی کیری وین سے تقریباً 140 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق زون ایم سی ٹو کی ٹیم نے مشکوک وین نمبر MND-906 کو روک کر تلاشی لی تو اس میں مردہ جانور کا گوشت موجود تھا، جسے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے منتقل کیا جا رہا تھا۔اطلاع ملنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پنجاب لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک غلام نبی اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی ریحان ظفر کی موجودگی میں گوشت کا معائنہ کیا گیا۔ حکام نے گوشت کو انسانی صحت کے لیے مضر اور استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دیا۔ضبط شدہ گوشت متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔، جبکہ قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس محفوظ سفر کے ساتھ عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے بھی متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائیاں کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...