امداد اللہ عباسی کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ ادا
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمود الحسن عباسی کی اہلیہ اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کے صدر امداد اللہ عباسی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کو نمازِ جنازہ کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا۔
نمازِ جنازہ میں ملک بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق مرحومہ، امداد اللہ عباسی، محمد قاسم عباسی، محمد طیب عباسی اور محمد اسامہ عباسی کی والدہ تھیں۔ ان کی نمازِ جنازہ جامعہ باب العلوم کہروڑپکا میں شیخ الحدیث مولانا منیر احمد منور نے پڑھائی۔نمازِ جنازہ میں جید علمائے کرام، سیاسی و سماجی رہنماؤں، ممتاز کاروباری شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments