میپکو ، اسسٹنٹ فورمین عبدالغفار ریٹائرڈ، خدمات کو خراجِ تحسین

میپکو ، اسسٹنٹ فورمین عبدالغفار  ریٹائرڈ، خدمات کو خراجِ تحسین

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایس او میپکو سرکل ملتان محمد رضا ظفر نے کہا ہے کہ بجلی کے نظام کی مؤثر اور محفوظ فراہمی میں فیلڈ اور گرڈ اسٹیشنوں پر تعینات ملازمین کا کردار انتہائی اہم ہے ۔

ملازمین کی محنت، دیانت داری اور فرض شناسی ادارے کی ترقی اور کامیابی کی بنیاد ہے ۔وہ 132 کے وی قاسم باغ گرڈ اسٹیشن ملتان میں اسسٹنٹ فورمین عبدالغفار کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب کے آغاز پر محمد رضا ظفر نے گرڈ اسٹیشن میں پودا لگا کر شجرکاری کی اہمیت اجاگر کی اور ماحول کو سرسبز بنانے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا۔انہوں نے 60 سال کی عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہونے والے عبدالغفار کی محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کے ایک دور کا اختتام ہے ، تاہم پیشہ ورانہ زندگی میں انجام دی گئی خدمات ہمیشہ یاد رہتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...