اساتذہ تبادلوں کی درخواستوں کی تصدیق ، 27اکتوبر کو احکامات کااجرا

 اساتذہ تبادلوں کی درخواستوں کی  تصدیق ، 27اکتوبر کو احکامات کااجرا

ملتان (خصوصی رپورٹر)اساتذہ کے تبادلوں کے لئے جمع کرائی گئی درخواستوں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کا عمل آج بھی جاری رہے گا، جبکہ تبادلوں کے آرڈرز 27اکتوبر کو جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

محکمانہ شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں درخواست گزار اساتذہ کے کوائف اور فراہم کردہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ، تاکہ ریکارڈ کی درستگی یقینی بنائی جا سکے ۔ دستاویزات کی جانچ کے دوران سامنے آنے والے اعتراضات 23 سے 26 اکتوبر تک دور کئے جائیں گے۔ اس دوران متعلقہ اساتذہ کو درخواستوں میں موجود خامیاں دور کرنے اور مطلوبہ دستاویزات مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...