تاجروں کی فلاح کیلئے بلاامتیازکام کریں، خواجہ سلیمان
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران پیپلز کالونی تا اللہ وسایا چوک کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ ملتان کے شکر گزار ہیں، جس کے نتیجے میں تاجر رات ساڑھے دس بجے تک کاروبار جاری رکھ سکیں گے ۔خواجہ سلیمان صدیقی نے فرینڈز گروپ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار پھولوں کی سیج نہیں، بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے ۔ نو منتخب عہدیداروں کو اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہوگا اور ان کے مسائل حل کرانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اور ان کی پوری ٹیم تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔حاجی ندیم قریشی نے کہا کہ تاجر ان کا اثاثہ ہیں اور وہ ان کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے ۔ سابق چیئرمین حاجی منور احسان نے کامیاب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments