نجی سکول کی خستہ عمارت،سہولتوں کی کمی، تحقیقات شروع

نجی سکول کی خستہ عمارت،سہولتوں کی کمی، تحقیقات شروع

دانیوال میں قائم سکول کی رجسٹریشن اور بچوں کی حفاظت سے متعلق بھی شکایت

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)دانیوال کے گنجان آباد علاقے میں قائم ایک نجی سکول میں مبینہ طور پر بنیادی سہولیات کی کمی، عمارت کی خستہ حالی، صفائی کے ناقص انتظامات اور بچوں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات نہ ہونے کی شکایت سامنے آئی ہے ۔ محکمہ تعلیم نے درخواست موصول ہونے پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لالہ زار کالونی کے رہائشی میاں ثاقب نعیم اکرم نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی وہاڑی کو تحریری درخواست دی ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق یاسمین نامی خاتون کے زیرانتظام نجی سکول مبینہ طور پر رجسٹریشن اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے مطلوبہ تقاضے پورے نہیں کر رہا۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ سکول میں تقریباً 200 بچے زیرتعلیم ہیں، تاہم ان کی آمدورفت اور سڑک عبور کرنے کے لیے زیبرا کراسنگ یا حفاظتی بیریئرز جیسے انتظامات موجود نہیں، جس سے بچوں کی سلامتی کے حوالے سے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاڑی محمود الحسن لاشاری نے بتایا کہ سکول کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور انکوائری رپورٹ جلد سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کو پیش کر دی جائے گی۔ انکے مطابق سکول انتظامیہ کی جانب سے فی الحال رجسٹریشن کی درخواست موصول ہوئی ہے ۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی شکایات کی حقیقت اور سکول میں سہولیات کی صورت حال واضح ہو سکے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...