ماہڑہ اور روہیلانوالی میں ایل پی جی 600 روپے کلو فروخت

ماہڑہ اور روہیلانوالی میں ایل پی جی 600 روپے کلو فروخت

گھریلو سلنڈر 6 ہزار 600 ، کمرشل 26 ہزار روپے تک پہنچ گیا،نوٹس کا مطالبہ

ماہڑہ (نامہ نگار)ماہڑہ، روہیلانوالی شہر اور گردونواح میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور مبینہ گرانفروشی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایل پی جی 600 روپے فی کلو تک فروخت ہونے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 6 ہزار 600 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 26 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ۔قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیورز، ہوٹل مالکان اور عام شہری متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ کاروباری طبقے کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی نے گھریلو اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے اور چھوٹے کاروبار چلانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں پر احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر گیس کی فروخت یقینی بنائی جائے اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...