وہاڑی کے تائیکوانڈو کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب، میڈلز تقسیم
چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، شہزاد بھٹی کو شیلڈ پیش
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)بورے والا میں منعقدہ چھٹی رشید میموریل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں تائیکوانڈو لورز فیملی کلب وہاڑی کے کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی پر خان ہسپتال پیر مراد وہاڑی کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی، جس میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے میڈلز اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔تقریب میں خان ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد خان رانا، سماجی شخصیت مہر محمد الیاس، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد سرفراز پہوڑ اور ڈاکٹر زین دلشاد رانا نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں نے کھلاڑیوں کو چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی پر مبارکباد دی اور کلب کے چیف کنٹرولر شہزاد بھٹی کو بچوں کی بہترین تربیت پر خراج تحسین پیش کیا۔
مقررین نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی جسمانی نشوونما بھی ضروری ہے ۔ تائیکوانڈو جیسے کھیل نہ صرف جسمانی صحت بہتر بناتے ہیں بلکہ بچوں میں خود اعتمادی اور اپنی حفاظت کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرتے ہیں۔شہزاد بھٹی نے مہمانوں، تابعدار گروپ کے صدر میاں اصغر علی مغل اور ڈاکٹر محمد خان رانا کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر بچوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments