میپکوریکوری مہم،1ارب10کروڑ روپے موصول

میپکوریکوری  مہم،1ارب10کروڑ  روپے  موصول

گھریلو صارفین سے 69کروڑ روپے ، کمرشل صارفین 10کروڑ ، صنعتی صارفین 13 کروڑ ، ٹیوب ویل صارفین 16 کروڑ ، دیگر کیٹیگریز سے 93لاکھ روپے وصول ہوئے تین ماہ سے زائد عرصے کے رننگ ڈیفالٹرز میں سے 4 ہزار632 صارفین سے 10 کروڑ روپے ریکور کئے گئے ، گھریلو صارفین سے 4کروڑ20لاکھ روپے خزانے میں جمع

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف انجینئر کسٹمر سروسز میپکو سید جواد منصور احمد نے کہا ہے کہ میپکو ریجن میں بجلی بلوں کے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لئے ریکوری آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ اکتوبر 2026ء کے دوران رننگ ڈیفالٹرز، مستقل نادہندگان، مؤخر شدہ واجبات اور اقساط کی مد میں مجموعی طور پر ایک ارب10 کروڑ روپے سے زائدریکوری کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میپکو کی ریکوری ٹیموں نے مجموعی طور پر 51ہزار 641 صارفین سے ایک ارب10 کروڑ 78 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کئے ۔ ان میں گھریلو صارفین سے 69کروڑ روپے ، کمرشل صارفین سے 10کروڑ روپے ، صنعتی صارفین سے 13 کروڑروپے ، ٹیوب ویل صارفین سے 16 کروڑ روپے جبکہ دیگر کیٹیگریز سے 93لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔ تین ماہ سے زائد عرصے کے رننگ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ہزار632 صارفین سے 10 کروڑ روپے ریکور کئے ۔

ان میں گھریلو صارفین سے 4کروڑ20لاکھ روپے ، کمرشل صارفین سے 40لاکھ روپے ، صنعتی صارفین سے 20لاکھ روپے ، ٹیوب ویل صارفین سے 5کروڑ20لاکھ روپے اور دیگر صارفین سے 10لاکھ روپے ریکوری کی گئی۔بجلی کنکشن منقطع ہونے کے باوجود واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف بھی ریکوری آپریشن تیز کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں 8ہزار514 ڈیڈڈیفالٹرز سے 16کروڑ30 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔ ان میں گھریلو صارفین سے 10 کروڑ 10 لاکھ روپے ، کمرشل صارفین سے ایک کروڑ60لاکھ روپے ، صنعتی صارفین سے 80لاکھ روپے ، ٹیوب ویل صارفین سے 3کروڑ50لاکھ روپے جبکہ دیگر صارفین سے 30 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔اقساط کی مد میں بھی38 ہزار495 صارفین سے 84کروڑ50 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل رینجرز، پولیس اور میپکو کی مشترکہ ٹیمیں بجلی بلوں کے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...