نوجوان وکلا قانون کی بالادستی اور انصاف کیلئے کردار ادا کریں، شاہد اقبال

نوجوان وکلا قانون کی بالادستی اور  انصاف کیلئے کردار ادا کریں، شاہد اقبال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری اور ماہر قانون دان چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے۔

 کہ نوجوان وکلا ہمارا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔ انہیں قانون کی بالادستی، آئین کی پاسداری اور مظلوم افراد کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکالت ایک ذمہ دارانہ پیشہ ہے ، جس میں کامیابی کے لیے محنت، دیانت داری، مطالعہ اور پیشہ ورانہ اخلاقیات ضروری ہیں۔ نوجوان وکلا سینئر وکلا کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے مؤکلین کے مقدمات پوری ذمہ داری سے لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ بار اور بینچ کے درمیان باہمی احترام اور خوشگوار تعلقات انصاف کے نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ نوجوان وکلا کو بے سہارا افراد کی قانونی معاونت بھی اپنی ترجیحات میں شامل کرنی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...