اے سی کا مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ
جلال پور پیروالا (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر سعد صہیب سرور نے انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور مہم پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے علی پور سادات، یونین کونسل 164، بمب موڑ پر قائم پولیو ٹرانزٹ ٹیم، یونین کونسل 182 کوٹلی عادل، یونین کونسل 185 اور شہر کے مختلف علاقوں میں فیلڈ انسپکشنز کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیموں کی حاضری، فیلڈ میں موجودگی اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ مقررہ اہداف بروقت حاصل کرنے ، ہر بچے تک رسائی اور مہم کی سو فیصد کوریج یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مہم میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف مسلسل نگرانی اور فالو اَپ کے ذریعے ذمہ داری سے فرائض انجام دیں تاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments