سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جائے ، صدف عادل

سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی  کا احترام کیا جائے ، صدف عادل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے رکن اور چیئرمین ٹائیگر لیگل فورم چوہدری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے ۔

 سعودی عرب پر حملے قابل مذمت ہیں ور کسی بھی خودمختار ملک کی سرزمین اور شہریوں کو نشانہ بنانا افسوسناک عمل ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ مذہبی، تاریخی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کریں۔ اور تنازعات کو طاقت کے بجائے مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...