تربیت مکمل کرنیوالے اساتذہ میں سرٹیفکیٹس ،پروموشن شیٹس تقسیم
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے خصوصی تعلیم کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لئے پروموشن لنک ٹریننگ کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا بتایا گیا ہے۔
کہ گورنمنٹ اِن سروس ٹریننگ کالج فار ٹیچرز آف سپیشل چلڈرن میں کامیاب اساتذہ میں سرٹیفکیٹس اور پروموشن شیٹس تقسیم کیں ۔ترجمان کے مطابق تربیتی کورس کے دوران اساتذہ کو ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کے عہدوں پر ترقی کے لئے درکار انتظامی اور تدریسی امور سے متعلق خصوصی تربیت فراہم کی گئی اس تربیتی پروگرام کا مقصد خصوصی تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار، انتظامی صلاحیتوں اور مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments