نوبیاہتا دلہن مبینہ طور پر دوساتھیوں سمیت گھر سے غائب

 نوبیاہتا دلہن مبینہ طور پر دوساتھیوں سمیت گھر سے غائب

دو تولے طلائی زیورات ،ساڑھے 52 ہزار نقدی بھی لے گئی، اغوا کا الزام

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کوٹ ادو میں ایک ماہ قبل بیاہی گئی 19 سالہ دلہن مبینہ طور پر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر سے غائب ہوگئی۔ اہل خانہ نے اغواء کا الزام عائد کرتے ہوئے دو تولے طلائی زیورات اور 52 ہزار 500 روپے نقدی بھی غائب ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مدعی خورشید احمد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی 19 سالہ بیٹی اقصیٰ بی بی کو ملزم سعید احمد کھنڈ نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر گھر سے اغواء کرلیا ہے ۔ مدعی کے مطابق گھر سے دو تولے طلائی زیورات اور 52 ہزار 500 روپے نقدی بھی غائب ہیں۔مدعی نے پولیس سے واقعے کی قانونی کارروائی کرنے اور اپنی بیٹی کی بازیابی کی درخواست کی، جس پر تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...