جہانیاں ، بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں

جہانیاں ، بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں

واپڈا حکام کی مبینہ غفلت، تاریں نیچے لٹکنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا

جہانیاں (نمائندہ دنیا) جہانیاں شہر اور گردونواح میں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بن گئی ہیں۔ مختلف علاقوں میں کھمبوں سے ڈھیلی ہو کر نیچے لٹکتی تاروں کے باعث شہریوں، راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں اور دکانداروں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کی متعدد گلیوں اور سڑکوں کے قریب بجلی کی تاریں انتہائی نیچے لٹک رہی ہیں، جس سے آمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ خصوصاً بچوں، بزرگوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے یہ صورتحال خطرناک ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث مسئلہ مسلسل بڑھ رہا ہے ، جبکہ بجلی کی تنصیبات کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے ۔شہری حلقوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ سب ڈویژنل افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ جہانیاں اور گردونواح میں بجلی کی لٹکتی تاروں کا فوری سروے کروا کر انہیں مناسب بلندی پر نصب کیا جائے اور کھمبوں سمیت تمام تنصیبات کی مرمت یقینی بنائی جائے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...