گگو منڈی پولیس کی کارروائی ،چور گینگ کا سرغنہ گرفتار

گگو منڈی پولیس کی کارروائی ،چور گینگ کا سرغنہ گرفتار

چھ موٹر سائیکل برآمد، قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے

گگو منڈی (نامہ نگار) پولیس تھانہ گگو نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ محمد آصف عرف روسی کو گرفتار کر لیا اور لاکھوں روپے مالیت کے چھ مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گگو حسن آفتاب کیانی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مختلف علاقوں سے چوری کیے گئے چھ موٹر سائیکل برآمد کر لیے ۔پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد ہونے والے موٹر سائیکل ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے ۔ طویل عرصے سے اپنے موٹر سائیکلوں کی واپسی کے منتظر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اس کی کارکردگی کو سراہا۔شہری حلقوں نے ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال اور پولیس ٹیم کی کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایسی کارروائیاں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...