محمد پوریریل بازار میں تجاوزات ، طالبات کا گزرنا محال

 محمد پوریریل بازار میں تجاوزات ، طالبات کا گزرنا محال

کشادہ راستہ سکڑ کر تنگ گلی بن گیا، چھٹی کے اوقات میں شدید مشکلات

گگو منڈی (نامہ نگار) بستی محمد پوری کے ریل بازار میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں بالخصوص خواتین اور طالبات کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ کشادہ عوامی راستہ تجاوزات کے باعث سکڑ کر تنگ گلی میں تبدیل ہو چکا ہے ، جہاں سے روزانہ سینکڑوں خواتین اور طالبات گزرتی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں چھٹی کے اوقات میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دکانداروں کی جانب سے دکانوں کے سامنے عارضی پھٹے اور کرسیاں رکھنے جبکہ آگے موٹر سائیکلیں کھڑی ہونے کے باعث پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ انتہائی محدود ہو گیا ہے ۔ رش کے دوران خواتین اور طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود تجاوزات کے خاتمے کے لیے مستقل اقدامات نہیں کیے گئے ۔عوامی حلقوں نے ضلع کونسل وہاڑی اور متعلقہ اداروں کی مبینہ عدم توجہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ریل بازار میں فوری آپریشن کرکے عارضی تجاوزات، پھٹوں، کرسیوں اور غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...