وہاڑی ، سپر سیڈر مشینری کے ذریعے گندم کی کاشت کا آغاز

وہاڑی ، سپر سیڈر مشینری کے ذریعے گندم کی کاشت کا آغاز

سبسڈی سے جدید زرعی ٹیکنالوجی کا فروغ، کم خرچ میں بہتر پیداوار کی امید

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) ترقی پسند کاشتکار اور سابق کونسلر حاجی جمیل گجر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کسانوں کو فراہم کردہ سبسڈی سے سپر سیڈر مشینری کے ذریعے گندم کی کاشت کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے صاحبزادے میاں اویس خورشید، ڈائریکٹر ریڈک وہاڑی فہد احسان اور دیگر کاشتکار بھی موجود تھے ۔ گندم کی بوائی کا آغاز دعا کے ساتھ کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ریڈک فہد احسان نے کاشتکاروں کو سپر سیڈر مشینری کے استعمال اور فوائد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے کاشتکاری کے اخراجات کم اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ سپر سیڈر کے استعمال سے روٹاویٹر چلانے کی ضرورت نہیں رہتی، ڈیزل کی فی ایکڑ بچت ہوتی ہے اور گندم کی بوائی بھی باقاعدہ قطاروں میں ہوتی ہے ۔ یہ مشینری کم وقت اور کم خرچ میں بہتر نتائج فراہم کرنے کے ساتھ ماحول دوست طریقہ کاشت بھی ہے ۔حاجی جمیل گجر نے کسانوں کو سبسڈی فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جدید زرعی مشینری کا فروغ کاشتکاروں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...