ایس ڈی ای او پیرا فورس ریاض جوئیہ پہلی پوزیشن پر فائز
ہفتے میں 1778 انسپکشنز، 54 تجاوزات ختم اور 48 ہزار روپے جرمانے عائد
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ایس ڈی ای او پیرا فورس وہاڑی ریاض احمد جوئیہ نے صوبائی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ 100 افسران میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ انہوں نے یہ اعزاز چوتھی مرتبہ حاصل کیا ہے ، جو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور فرض شناسی کا ثبوت ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ریاض احمد جوئیہ کی نگرانی میں پیرا فورس وہاڑی کی ٹیم نے مجموعی طور پر 1778 انسپکشنز کیں۔ خلاف ورزیوں پر 32 چالان جاری کرکے 48 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 54 تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر ریاض احمد جوئیہ نے کہا کہ صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنا پوری ٹیم کی مشترکہ محنت، بہتر حکمت عملی اور فرض شناسی کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیرا فورس وہاڑی عوامی خدمت اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔انہوں نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور ذمہ داریوں کی ادائیگی میں محنت اور لگن کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments